پولیس کے سی آئی کے نے کالعدم حزب المجاہدین کے سربراہ اور تین دیگر کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری کیے
سری نگر، 12 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کی کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے جمعہ کے روز کالعدم حزب المجاہدین کے چیف محمد یوسف شاہ اور تین دیگر مفرور ملزمان کے خلاف اعلانیہ احکامات (پروکلیمیشن آرڈر) جاری کیے ہیں۔ سی آئی کے نے ایک بی
پولیس کے سی آئی کے نے کالعدم حزب المجاہدین کے سربراہ اور تین دیگر کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری کیے


سری نگر، 12 جون (ہ س)۔

جموں و کشمیر پولیس کی کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے جمعہ کے روز کالعدم حزب المجاہدین کے چیف محمد یوسف شاہ اور تین دیگر مفرور ملزمان کے خلاف اعلانیہ احکامات (پروکلیمیشن آرڈر) جاری کیے ہیں۔

سی آئی کے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ احکام بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا (بی این این ایس)-2023 کی دفعہ 84 کے تحت نافذ کیے گئے۔ یہ کارروائی سری نگر کی ٹاڈا/پوٹا (این آئی اے ایکٹ کے تحت مقرر کردہ خصوصی جج) کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کی ہدایات کے بعد کی گئی، جو سی آئی کے پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر 05/1996 سے متعلق تھی۔

جن ملزمان کے خلاف پروکلیمیشن آرڈر نافذ کیے گئے ان میں سوئی بگ، بڈگام کے رہائشی اور یونائیٹڈ جہاد کونسل کے سربراہ، مفرور دہشت گرد محمد یوسف شاہ، اننت ناگ کے لیور سری گفوارہ کے رہائشی، مفرور دہشت گرد اور حزب المجاہدین کے کمانڈر غلام نبی خان، ملنگام، بانڈی پورہ کے شیر محمد اور ناصر یوسف قادری شامل ہیں۔

جانچ کے دوران پایا گیا کہ ملزمان گرفتاری سے بچ رہے تھے اور جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے دور رہ رہے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے اشتہارِ طلبی کی کارروائی شروع کی اور ملزمان کو 14 جولائی کو صبح 10.00 بجے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ایسا نہیں کرنے کی صورت میں قانون کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔

عدالت کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے سی آئی کے کی ٹیم نے آج تمام قانونی ضابطوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف جاری اشتہارِ طلبی کے احکام کو نافذ کیا۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں کے نمایاں مقامات اور ملزمان کے گھروں کے صدر دروازوں پر بھی یہ احکام چسپاں کیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande