جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر راہل کمار والیہ موقر رائل سوسائٹی نیوٹن انٹرنیشنل فیلوشپ سے سرفراز
نئی دہلی،12جون(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اطلاع دی ہے کہ اس کے سابق پی ایچ ڈی اسکالر، ڈاکٹر راہل کمار والیہ کو انتہائی باوقار رائل سوسائٹی نیوٹن انٹرنیشنل فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے عالمی سطح پر مسابقتی فیلوشپ پروگرام کے تحت اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر راہل کمار والیہ موقر رائل سوسائٹی نیوٹن انٹرنیشنل فیلوشپ سے سرفراز


نئی دہلی،12جون(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اطلاع دی ہے کہ اس کے سابق پی ایچ ڈی اسکالر، ڈاکٹر راہل کمار والیہ کو انتہائی باوقار رائل سوسائٹی نیوٹن انٹرنیشنل فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے عالمی سطح پر مسابقتی فیلوشپ پروگرام کے تحت اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کے لیے یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل)، برطانیہ کو جوائن کیا ہے۔رائل سوسائٹی کی طرف سے فراہم کی جانے والی نیوٹن انٹرنیشنل فیلوشپ، ابتدائی کیریئر کے محققین کے لیے برطانیہ کی سب سے منتخب اسکیموں میں سے ایک ہے۔ یہ آزاد تحقیقی کیریئر کے خواہاں اور طویل مدتی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں ممتاز سائنس دانوں کو تعاون دیتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن میں ڈاکٹر والیہ باضابطہ طور پر رائل سوسائٹی نیوٹن انٹرنیشنل فیلو کا خطاب حاصل کریں گے۔ڈاکٹر والیہ نے سی ٹی پی میں پروفیسر سشانت جی گھوش کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی، جہاں ان کی ڈاکٹریٹ کی تحقیق نے بلیک ہول فزکس اور گروویٹیشنل لینسنگ میں اہم ساجھیداری کی۔ ان کا تحقیقی کام کمار-گھوش بلیک ہول پیرامیٹر تخمینہ کے فریم ورک کی ترقی کا باعث ہوا، جسے دی ایسٹرو فزیکل جرنل (جلد 892، 2020، صفحہ 78) میں شائع شدہ تاریخی مقالے ”بلیک ہول پیرامیٹر اسٹیمیشن فرام اس شیڈو“ میں متعارف کرایا گیا۔

اپنی پی ایچ ڈی کے بعد، ڈاکٹر والیہ کی تعلیمی سفر میں انتہائی باوقار بین الاقوامی فیلوشپ اور تقرریاں شامل ہیں۔ انہیں ریاست ہائے متحدہ-انڈیا ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کی طرف سے فل برائٹ – نہرو پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ سے نوازا گیا اور ایریزونا یونیورسٹی میں جدید تحقیق کی۔ ان کے پاس یونیورسٹی آف کوا زولو-نٹل میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ بھی ہے جس سے ان کے عالمی تحقیقی پروفائل کو تقویت ملی۔وہ ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ (ای ایچ ٹی) اور اگلی نسل کے ای ایچ ٹی تعاون کے فعال اور سرگرم رکن ہیں۔ آج تک، انہوں نے بتیس تحقیقی مقالات تصنیف کیے جن میں تینتیس سو سے زیادہ اقتباسات ہیں اور تیئس ایچ-انڈیکس ہیں۔ اپنے نگراں کے ساتھ انہوں نے ستائیس مقالات لکھے ہیں، جن میں متعدد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تحقیق بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر، ان کی پانچ مشترکہ اشاعتوں کو اوپی ٹاپ سیٹیڈ پیپر ایوارڈ - انڈیا (دوہزار انیس۔دوہزار تیئس) ملا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande