
حیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔
تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں جمعہ کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نظام ساگر پروجیکٹ میں مبینہ طور پرچھلانگ لگانے کے بعدایک شخص اوراس کے دوکم سن بچوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت ضلع سنگاریڈی کے نظام پیٹ کے رہائشی 32 سالہ کرشنا،ان کے آٹھ سالہ بیٹے رکشِت اورپانچ سالہ بیٹی اننیا کے طورپرہوئی ہے۔ اہلِ خانہ کی اطلاع پرریسکیوٹیموں نے تلاش مہم چلائی اورتینوں کی لاشیں آبی ذخیرے سے برآمد کرلیں۔ بعدازاں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ بتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کی وجہ کرشنااوران کی اہلیہ سویتا کے درمیان گھریلو تنازعہ ہے۔ تاہم،اموات کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ کاماریڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق