کسان کو ملے گا نیا بیل، وزیر اعلیٰ فڑنویس کی ہدایت
ممبئی، 12 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے دیونی تعلقہ کے بومبلی گاؤں کے کسان کاشیناتھ گائیکواڑ کو سرکاری امداد کے طور پر فراہم کیا گیا بیل بیمار نکلنے کے بعد حکومت اور انتظامیہ کو مختلف سطحوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے کی سنگینی کو دیک
کسان کو ملے گا نیا بیل، وزیر اعلیٰ فڑنویس کی ہدایت


ممبئی، 12 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے دیونی تعلقہ کے بومبلی گاؤں کے کسان کاشیناتھ گائیکواڑ کو سرکاری امداد کے طور پر فراہم کیا گیا بیل بیمار نکلنے کے بعد حکومت اور انتظامیہ کو مختلف سطحوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر بھارت بستے واڑ کو ہدایت دی ہے کہ کاشیناتھ گائیکواڑ کو بازار لے جایا جائے اور ان کی پسند کا نیا اور صحت مند بیل خرید کر دیا جائے۔درحقیقت کاشی ناتھ گائیکواڑ کا ایک بیل آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنی اہلیہ ہوسابائی کو بیل کی جگہ ہل میں جوت کر کھیتی کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ریاست بھر میں ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے 10 جون کو محکمہ حیوانات کے ذریعے فوری امداد کے طور پر ایک بیل کسان کو فراہم کیا تھا، تاہم کھیت میں ہل چلاتے وقت یہ بیل اچانک بیٹھ گیا اور بعد میں اس کے بیمار ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔اس کے بعد یہ الزام لگایا گیا کہ کسان کی حقیقی مدد کرنے کے بجائے انتظامیہ نے اسے ایک بیمار بیل فراہم کیا، جس کے باعث اب اسے علاج کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے اسے انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جمعہ 12 جون کو ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیر اعلیٰ فڑنویس سے اس معاملے پر سوال کیا۔ جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل لاتور سے ایک انتہائی جذباتی خبر سامنے آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بے زمین کسان کاشیناتھ گائیکواڑ دوسروں کی زمین بٹائی پر کاشت کرتے ہیں اور ایک بیل کی موت کے بعد وہ اپنی اہلیہ کو ہل میں جوت کر کھیتی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو ہلاک شدہ بیل کا معاوضہ فراہم کرنے اور امدادی طور پر ایک بیل دینے کی ہدایت دی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ فراہم کیا گیا بیل موزوں نہیں تھا۔فڑنویس کے مطابق انہوں نے آج ضلع کلکٹر کو واضح ہدایت دی ہے کہ کسان کو بازار لے جا کر اس کی پسند کا مکمل صحت مند بیل خرید کر دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کی اس ہدایت کے بعد کاشیناتھ گائیکواڑ کو جلد ہی نیا اور صحت مند بیل ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande