یورپی یونین کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ، کشیدگی میں اضافہ پر تبادلہ خیال
برسلز،12جون(ہ س)۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بڑھی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا عباس عراقچی کے ساتھ گفتگو میں تنازعے کو سفارت کار
یورپی یونین کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ، کشیدگی میں اضافہ پر تبادلہ خیال


برسلز،12جون(ہ س)۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بڑھی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا عباس عراقچی کے ساتھ گفتگو میں تنازعے کو سفارت کاری کے ساتھ ہی طے کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا میری ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بات ہوئی اور ایران کی خلیجی ملکوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر بات ہوئی۔ نیز امریکہ ایران مذاکرات بھی زیر بحث آئے۔کاجا کلاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے کہ ان کا کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے ساتھ رابطہ ہے۔ جس میں کویت اور دیگر خلیجی ملکوں پر پھر سے شروع کیے گئے ایرانی حملے پیش نظر ہیں۔ ان حملوں میں انفراسٹرکچر پر حملے ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مزید کہا ایک بار پھر ایک مکمل جنگ کا شروع ہونا انتہائی خوفناک قیمت چکانے کے مترادف ہوگا۔ اس لیے فریقین سفارتی راستے کھلے رہنے دیں اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande