
چپلون میں نایاب ماؤس ڈئیر کی موجودگی سے جنگلی حیاتیات کے شوقین افراد میں دلچسپی۔ بھارت کے سب سے چھوٹے ہرن کی نایاب جھلکرتناگیری، 12 جون (ہ س) بھارت کے سب سے چھوٹے ہرن کے طور پر پہچانے جانے والے نایاب ’’ماؤس ڈئیر‘‘ (انڈین شیوروٹین) کی چپلون شہر میں موجودگی سامنے آنے کے بعد جنگلی حیاتیات سے دلچسپی رکھنے والوں اور مقامی شہریوں میں تجسس پیدا ہو گیا ہے۔ ڈی بی جے کالج کے قریب رہنے والے بال کرشن شنکر پالکر کو اپنے گھر کے پچھلے حصے میں احاطے کی دیوار کے نزدیک یہ نایاب ہرن چھپا ہوا ملا۔ ’’ماؤس ڈئیر‘‘ بنیادی طور پر رات کے وقت سرگرم رہنے والا جانور ہے اور عموماً اندھیرے میں ہی باہر نکلتا ہے، اسی وجہ سے اس کا دکھائی دینا انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے۔اس سے قبل بھی چپلون کے کچرا میدان علاقے میں صبح کے وقت ڈاکٹر وکرم گھانیکر نے ’’ماؤس ڈئیر‘‘ دیکھے جانے کی اطلاع دی تھی۔ حالیہ اور سابقہ مشاہدات سے ایک بار پھر یہ بات واضح ہوئی ہے کہ چپلون کے جنگلاتی علاقوں میں اس نایاب جانور کی موجودگی برقرار ہے۔جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق ’’ماؤس ڈئیر‘‘ نہایت خوف زدہ فطرت کا حامل جانور ہے اور انسانوں سے دور رہنا پسند کرتا ہے۔ ماہرین نے اس نایاب نسل کے تحفظ اور اس کے قدرتی مسکن کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے