مہاراشٹر میں 3.27 کروڑ کا ممنوعہ گٹکھا اور پان مسالہ ضبط، مکوکا لگانے کی ہدایت
ایف ڈی اے کی ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی ,35 سے زائد مقدمات درج، کئی افراد گرفتارممبئی ، 12 جون (ہ س)ڈ مہاراشٹر ریاستی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ریاست بھر میں غیر قانونی گٹکھا اور ممنوعہ تمباکو مصنوعات کے خلاف بڑے پیمانے
Maharashtra-gutkha-pan-masala-seized-issued-MCOCA


ایف ڈی اے کی ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی ,35 سے زائد مقدمات درج، کئی افراد گرفتارممبئی ، 12 جون (ہ س)ڈ مہاراشٹر ریاستی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ریاست بھر میں غیر قانونی گٹکھا اور ممنوعہ تمباکو مصنوعات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے حالیہ ہفتوں کے دوران تقریباً 3.27 کروڑ روپے مالیت کا ممنوعہ سامان ضبط کیا ہے، جبکہ 35 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف ڈی اے کمشنر توکارام منڈھے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں گٹکھا، پان مسالہ، نکوٹین پر مشتمل مصنوعات اور دیگر ممنوعہ تمباکو ملا غذائی اشیا کی غیر قانونی فروخت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایسے منظم گروہوں کے خلاف، جو تیاری سے لے کر فروخت تک پوری سپلائی چین میں شامل ہیں، ضروری معاملات میں مہاراشٹر آرگنائزڈ کرائم کنٹرول ایکٹ 1999 (مکوکا) کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کارروائی سے قبل ملزمین کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ لازمی ہوگی۔ حکام نے ریاست کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ممنوعہ اور ملاوٹی مصنوعات ضبط کی ہیں اور متعدد فروخت کنندگان کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ کھلے عام اور غیر صحت بخش طریقے سے غذائی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف ڈی اے نے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت سے متعلق الزامات کو بھی سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔دریں اثنا کمشنر توکارام منڈھے نے اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے عمل میں شفافیت بڑھانے کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کا نسخہ مریض کے اہل خانہ کو فراہم کرنا لازمی ہوگا تاکہ وہ اپنی سہولت اور بجٹ کے مطابق کسی بھی رجسٹرڈ فارمیسی سے دوائیں خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مخصوص برانڈ کی دوا دستیاب نہ ہو تو اس کے متبادل کے طور پر جنیرک دوا بھی خریدی جا سکتی ہے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ یہ محض مشورہ نہیں بلکہ سرکاری حکم ہے اور تمام اسپتالوں کے لیے اس پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوں کے خلاف ایف ڈی اے میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande