جماعت اسلامی ہند نے عمان ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر امریکی حملے اور تین ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی
نئی دہلی،12جون(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے عمان کے ساحل کے قریب تجارتی آئل ٹینکر سیٹے بیلو “ پر امریکی فوجی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں تین ہندوستانی ملاح مارے گئے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ تیس
جماعت اسلامی ہند نے عمان ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر امریکی حملے اور تین ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی


نئی دہلی،12جون(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے عمان کے ساحل کے قریب تجارتی آئل ٹینکر سیٹے بیلو “ پر امریکی فوجی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں تین ہندوستانی ملاح مارے گئے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ تیسرا جہاز ہےجو امریکی فوجی حملے کا نشانہ بنا ہے۔ اس جہاز کے عملے میں کئی ہندوستانی افرادشامل تھے۔

حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے ہلاک ہونے والےافراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنانےاور ہندوستانی شہریوں کی جان لینے کومحض ’اتفاقی حادثہ‘ قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تجارتی بحری راستے بین الاقوامی زندگی کی اہم شہ رگ ہیں اور ان پر کام کرنے والے بحری کارکنان کو فوجی حملے کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ ایسے اقدامات انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ امریکی فوج کے اس غیر ذمہ دارانہ حملے میں تین ہندوستانی شہریوں کا قتل انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ کوئی بھی فوجی یا سیاسی مقصد بے گناہ شہریوں کے خلاف جارحیت کا جواز فراہم نہیں کر سکتا۔ ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اس پورے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور متاثرین کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔سید سعادت اللہ حسینی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مضبوط اور واضح موقف اختیار کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجارتی جہاز پر حملے اور ہندوستانی شہریوں کے قتل پر سخت سفارتی احتجاج درج کرایا جائے اورمتاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ متاثرین کے لیے فوری مالی امداد، اہل خانہ کو روزگار اور دیگر ضروری امداد فراہم کی جائیں۔خطے میں بڑھتے ہوئے جنگ کے خطرات کے حوالے سے جماعت اسلامی ہند کے موقف کو دہراتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کی کارروائیوں کا تسلسل خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، شہری جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بین الاقوامی تجارتی راستوں میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے اور عالمی امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے بین الاقوامی برادری اور حکومتِ ہند سے اپیل کی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں مو¿ثر مداخلت کرے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی کو روکا جا سکے اور انسانی جانوں کے تقدس اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande