
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ چیف الیکٹورل آفیسرتلنگانہ سی سدرشن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تلنگانہ میں 25 جون سے شروع ہونے والی ایس آئی آرمہم کو شفافیت کے ساتھ انجام دیں اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ فہرست رائے دہندگان خامیوں کے بغیرتیارکی جائے۔ سدرشن ریڈی نے ایس آئی آرمہم کے سلسلہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال پرضلع اورمنڈل سطح کے ماسٹرٹرینرس، آئی ٹی سپورٹ ٹیم اورڈاٹا آپریٹرس کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کی۔ انہوں نے تینوں زمرہ جات کے لئے ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ سدرشن ریڈی نے کہاکہ ایس آئی آرمہم کے موثرانعقاد کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر مہم کے دوران ناموں کی موثر اندازمیں جانچ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہندے الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ voter.eci.gov.in پراپنے نام فہرست میں شامل کراسکتے ہیں۔ سدرشن ریڈی نے ایس آئی آرمہم کی تفصیلات سے واقف کرایا اورکہا کہ ضلع واری سطح پرالیکشن کمیشن کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں متحرک ہونا چاہئے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق