ایپ پر مبنی ٹیکسی کمپنیوں کی جانب سے زبردستی ٹِپ مانگنے پر ہوگی کارروائی ، نئی ایگریگیٹر پالیسی جلد نافذ کیے جانے کا اعلان
ممبئی ، 11 جون (ہ س)۔ ایپ پر مبنی ٹیکسی اور رائیڈ ہیلنگ خدمات کے ذریعے مسافروں سے زبردستی ٹِپ یا اضافی رقم طلب کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی وزیرِ ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے ٹرانسپورٹ کمشنر کو متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مناسب ک
ایپ پر مبنی ٹیکسی کمپنیوں کی جانب سے زبردستی ٹِپ مانگنے پر ہوگی کارروائی ، نئی ایگریگیٹر پالیسی جلد نافذ کیے جانے کا اعلان


ممبئی ، 11 جون (ہ س)۔ ایپ پر مبنی ٹیکسی اور رائیڈ ہیلنگ خدمات کے ذریعے مسافروں سے زبردستی ٹِپ یا اضافی رقم طلب کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی وزیرِ ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے ٹرانسپورٹ کمشنر کو متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں شیو سینا (شندے گروپ) کے رکنِ پارلیمان شری کانت شندے نے وزیر موصوف سے شکایت کی تھی۔گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد مسافروں نے سفر مکمل ہونے کے بعد اضافی ٹِپ طلب کیے جانے، اضافی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں رائیڈ منسوخ کیے جانے اور اس کے نتیجے میں ذہنی اذیت کا سامنا کرنے کی شکایات درج کرائی تھیں۔ ان معاملات پر رکنِ پارلیمان شری کانت شندے نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت سے مداخلت اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے واضح کیا کہ مسافروں سے زبردستی ٹِپ مانگنا ناقابل قبول عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کمپنیوں کے کام کاج کے طریقۂ کار کی جانچ کی جائے گی اور ضابطوں کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں ایپ پر مبنی ٹیکسی خدمات میں من مانی اور بے ضابطگیوں پر قابو پانے کے لیے محکمۂ ٹرانسپورٹ جلد نئی ایگریگیٹر پالیسی کا اعلان کرے گا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے لاکھوں مسافروں کو راحت ملے گی اور ٹیکسی خدمات میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ حاصل ہوگا۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande