ابتدائی کاروبار میں ریکوری کے موڈ میں شیئر بازار، سینسیکس اور نفٹی میں نچلی سطح سے بہتری
نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران نچلی سطح سے ریکوری کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری شروع ہونے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں سدھ
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران نچلی سطح سے ریکوری کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری شروع ہونے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ مسلسل خریداری ہونے کے باوجود پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے تک دونوں انڈیکس مسلسل سرخ نشان میں ہی برقرار تھے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.29 فیصد اور نفٹی 0.26 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے آئی سی آئی سی آئی بینک، او این جی سی، ایکسس بینک، بھارتی ایئرٹیل اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئر 1.36 فیصد سے لے کر 0.60 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، انفوسس، ٹرینٹ لمیٹڈ، ٹی سی ایس اور ایٹرنل کے شیئر 3.28 فیصد سے لے کر 1.52 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,709 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 954 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,755 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 7 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 23 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 14 شیئر سبز نشان میں اور 36 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 367.19 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 73,615.99 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب یہ انڈیکس گر کر 73,518.75 پوائنٹس کی سطح تک چلا گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے سینسیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے صبح 10 بجے کے تھوڑی دیر پہلے یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 73,856.16 پوائنٹس تک آ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 218.05 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 73,765.13 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 110.55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,104.40 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے ابتدائی منٹوں میں ہی یہ انڈیکس گر کر 23,072.05 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے نفٹی کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے صبح 10 بجے کے تھوڑی دیر پہلے یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 23,172.85 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ بازار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان مسلسل جاری رسہ کشی کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 59.90 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,155.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande