آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن: پی وی سندھو اور تنوی شرما کوارٹر فائنل میں، تانیا ہیمنتھ باہر
سڈنی، 11 جون (ہ س)۔ ہندوستان کی دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور نوجوان کھلاڑی تنوی شرما نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو آسٹریلین اوپن سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ تھر
آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن: پی وی سندھو اور تنوی شرما کوارٹر فائنل میں، تانیا ہیمنتھ باہر


سڈنی، 11 جون (ہ س)۔

ہندوستان کی دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور نوجوان کھلاڑی تنوی شرما نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو آسٹریلین اوپن سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

تھرڈ سیڈ سندھو نے 42 منٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑی ایشارانی بروا کو 22-20، 21-12 سے شکست دی۔ پہلے گیم میں سخت چیلنج کا سامنا کرنے کے بعد سندھو نے دوسرے گیم میں مکمل طور پر غلبہ حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ اب ان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں چائنیز تائپے کی چن سو یو سے ہوگا۔

دوسرے ہندوستانی میچ میں 17 سالہ تنوی شرما نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے مالویکا بنسود کو 21-13، 21-15 سے شکست دی۔ تنوی نے اس سے پہلے پانچویں سیڈ چیو پن چائن کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ اب ان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی سے ہوگا۔

بھارت کی تانیا ہیمنتھ کا سفر ختم ہو گیا۔ وہ دوسرے راو¿نڈ میں تھائی لینڈ کی دوسری سیڈ پورنپاوی چوچوونگ سے 12-21، 15-21 سے ہار گئیں۔

مردوں کے ڈبلز میں ہندوستان کے ہری ہرن امسکرونن اور ایم آر ارجن نے آسٹریلیا کے مائیکل اوون اور ڈیلن سوڈجاسا کو 21-17، 21-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ اب ان کا مقابلہ چائنیز تائپے کے چن چینگ کوان اور لیو کوانگ ہینگ سے ہوگا۔

تاہم مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کے دھرو راوت اور کے منیشا کو جاپانی جوڑی اکیرا کوگا اور نٹسو سائتو کے ہاتھوں 19-21، 18-21 سے شکست ہوئی، جس سے ان کی مہم ختم ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande