مشرقِ وسطیٰ کو سنگین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے: انتونیو گوتریس
جنیوا ،11جون (ہ س )۔ مشرق وسطٰی میں طویل عرصے سے جاری بحران اب مزید کشیدگی اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ص
مشرقِ وسطیٰ کو سنگین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے: انتونیو گوتریس


جنیوا ،11جون (ہ س )۔

مشرق وسطٰی میں طویل عرصے سے جاری بحران اب مزید کشیدگی اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کو سنگین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتِ حال کے نتائج خطے سے باہر تک پہنچیں گے۔ا±نہوں نے کہا کہ جنگ بندی اب جزوی جنگ بندی میں بدل چکی ہے، کیونکہ اس ہفتے وسیع تر حملے کیے گئے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ خلیج فارس کے لیے نئے سیکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت ہے جس کے تحت تمام ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ یہ مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خطرہ رکھتی ہے۔انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ تمام فریق سفارتی سمجھوتے کی کوشش کریں، مزید حملے نہ کیے جائیں، مزید جواز بھی پیش نہ ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande