جھارکھنڈ میں موسم تبدیل، مانسون سے پہلے کی بارش سے رانچی سمیت مختلف اضلاع میں ملی لوگوں کو راحت
رانچی، 11 جون (ہ س)۔ راجدھانی رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں پری مانسون بارش شروع ہو گئی ہے۔ اگلے تین چار دنوں تک رانچی سمیت مختلف اضلاع میں اچھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 12 اور 13 جون کو بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا اورنج الرٹ جاری
مانسون


رانچی، 11 جون (ہ س)۔ راجدھانی رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں پری مانسون بارش شروع ہو گئی ہے۔ اگلے تین چار دنوں تک رانچی سمیت مختلف اضلاع میں اچھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے 12 اور 13 جون کو بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ 13 جون کے بعد ریاست بھر میں بارش اور بجلی گرنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ نے 16 جون تک ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

دھنباد میں سب سے زیادہ 40.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صاف موسم اور صبح کے وقت شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم دوپہر کے وقت گہرے بادل چھاگئے اور تیز بارش ہوئی۔ جس سے شدید گرمی سے راحت ملی۔ درجہ حرارت بھی 5 سے 6 ڈگری تک گر گیا۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے مانسون کے 13 اور 15 جون کے درمیان جھارکھنڈ میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈالٹن گنج میں 43.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت رانچی میں 21.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران سب سے زیادہ 40.2 ملی میٹر بارش دھنباد میں ریکارڈ کی گئی۔ساتھ ہی، 10.2 ملی میٹر کے ساتھ رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں اچھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

وہیں، رانچی میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 21.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.6 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 43.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28.5 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 38.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس اور چائی باسا میں زیادہ سے زیادہ 35.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande