امریکی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی
تہران ،11جون (ہ س )۔ امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہازوں کی آمد و رفت بند کردی۔ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی فوجی
امریکی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی


تہران ،11جون (ہ س )۔

امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہازوں کی آمد و رفت بند کردی۔ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی فوجی کمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں تہران نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کو تمام اقسام کے بحری جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی ویب سائٹ ''ایکسِیوس'' کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے شروع ہو چکے ہیں۔اس سے قبل امریکہ نے ایران کے خلاف اپنے مو¿قف کو مزید سخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی کارروائیاں جلد شروع کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande