کالیشورم پروجیکٹ کے مرمتی کاموں کی ستمبر تک تکمیل کی ہدایت
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ وزیرآبپاشی اتم کمارریڈی نے کہاکہ کالیشورم بیریجس کے مرمتی کاموں اوربحالی کے کام ستمبرتک مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالیشورم کے تحت جن بیریجس کو نقصان ہوا ان کے مرمتی کاموں کی تکمیل 2027 میں
کالیشورم پروجیکٹ کے مرمتی کاموں کی ستمبر تک تکمیل کی ہدایت


حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔

وزیرآبپاشی اتم کمارریڈی نے کہاکہ کالیشورم بیریجس کے مرمتی کاموں اوربحالی کے کام ستمبرتک مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالیشورم کے تحت جن بیریجس کو نقصان ہوا ان کے مرمتی کاموں کی تکمیل 2027 میں موسم گرما کے آغازسے قبل مکمل کرلی جائیگی ۔ اتم کمارریڈی نے پروجیکٹ کا معائنہ کرتے ہوئے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ مرمتی کاموں کے سلسلہ میں ضروری جانچ مکمل کرلی گئی ہے اوردیگرکام جاریہ ماہ مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی جانب سے بحالی کے کاموں کیلئے رپورٹ سنٹرل واٹرکمیشن اورنیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کوروانہ کی جائے گی۔ اتم کمارریڈی نے کہا کہ مانسون کے بعد مرمتی کاموں کا آغازہوگاجوڈسمبرکے پہلے ہفتہ تک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت پروجیکٹس کی تعمیر کے سلسلہ میں سیاسی رنگ دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے پرناہیتا چیوڑلہ پروجیکٹ 38 ہزارکروڑ کی مالیت سے شروع کیا تھا۔ 2014 سے قبل ایک تہائی کام مکمل کرلئے گئے۔ بی آرایس برسراقتدارآنے کے بعد میں پروجیکٹ کی مالیت میں اضافہ کرتے ہوئے ایک لاکھ کروڑکیا گیا۔ اکتوبر2023 میں بی آرایس دورحکومت میں بیریجس کونقصان ہواجس کے نتیجہ میں پروجیکٹ کے ڈیزائن میں کئی خامیاں منظرعام پرآئیں۔ حکومت نے تعمیری بے قاعدگیوں کی جانچ کیلئے کمیشن قائم کیا اورساتھ ہی ساتھ مرمتی کاموں کا فیصلہ کیا گیا۔ عالمی سطح کے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande