گاندربل کے ناگہ بل میں پولیس کی موجودگی میں بازار کی مسماری مہم شروع۔ دوکان مالکان اور انتظامیہ میں ٹکراو
سرینگر11 جون( ہ س) ۔گاندربل کے ناگہ بل علاقے میں دکانداروں کمپلیکس مالکان اور محکمہ جنگلات کے چک پوسٹ کے خلاف محکمہ مال کی کارروائی کے دوران کئ تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔دراصل پاندچھ کراسنگ سے لے کر منی گام بائی پاس تک مرکزی روڈ ٹر
گاندربل کے ناگہ بل میں پولیس کی موجودگی میں بازار کی مسماری مہم شروع۔ دوکان مالکان اور انتظامیہ میں ٹکراو


سرینگر11 جون( ہ س)

۔گاندربل کے ناگہ بل علاقے میں دکانداروں کمپلیکس مالکان اور محکمہ جنگلات کے چک پوسٹ کے خلاف محکمہ مال کی کارروائی کے دوران کئ تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔دراصل پاندچھ کراسنگ سے لے کر منی گام بائی پاس تک مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ سڑک وزارت کی طرف سے اس اہم شاہراہ کو کشادہ بنانے کےلۓ ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران محکمہ مال کا دعوٰی ہے کہ ہم نے دوکان مالکان کو پہلے ہی نوٹس کے ساتھ ساتھ معاوضہ بھی ادا کیا ہے۔جبکہ یہ لوگ دوکانوں کو خالی کرنے کےلۓ تیار ہی نہیں ہے۔ اس لۓ اس شاہراہ پر کام شروع کرنے کےلۓ دوکانوں کے خلاف مسماری مہم شروع کی ہے ۔ تاہم دوکان مالکان معاوضہ اور نوٹس کو لے کر صاف انکار کر رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہے ۔فی الحال مسماری مہم زوروں پر ہے اور بلڈوزر کا استعمال محکمہ مال کی طرف سے کھل کر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس مہم کا یہ کہہ کر خیرمقدم کیا ہے کیونکہ لوگ کئ سال سے اس شاہراہ سے گزرتے وقت ٹریفک جام کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس پروجیکٹ کا خیرمقدم کر رہے ہیں تاکہ ٹریفک جام سے لوگوں کو راحت ملے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande