بہار کے کھگڑیا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ لوگوں کی موت ، کئی شدید زخمی
کھگڑیا، 11 جون (ہ س) ۔بہار کے کھگڑیا ضلع کے چوتھم اور بیلدور بلاک میں آسمانی بجلی گرنے سے کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ شدید جھلس گئے۔پولیس کے مطابق پورا تھانہ علاقہ کے بہیا ر واقع دکھ ہرن بابا استھان کے قریب جمعرات کی صبح کھیت میں کام
بہار کے کھگڑیا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ لوگوں کی موت ، کئی شدید زخمی


کھگڑیا، 11 جون (ہ س) ۔بہار کے کھگڑیا ضلع کے چوتھم اور بیلدور بلاک میں آسمانی بجلی گرنے سے کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ شدید جھلس گئے۔پولیس کے مطابق پورا تھانہ علاقہ کے بہیا ر واقع دکھ ہرن بابا استھان کے قریب جمعرات کی صبح کھیت میں کام کر رہے گاؤں والوں پر اچانک آسمانی بجلی گرنے سے کنہولی یادو ٹولہ رہائشی 62 سالہ ودیا نند یادو، اس کا 26 سالہ بیٹا آشوتوش یادو اور 10 سالہ پوتا انکیش کمارکی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ واقعہ میں ومل یادو اور سشیل کمار سمیت چار لوگ جھلس گئے۔ دو زخمیوں کا چوتھم کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کیا جا رہا ہے، جبکہ دو دیگر شدید زخمیوں کو کھگڑیا کے صدراسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ سی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر انیل کمار نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ انچارج سنجیو کمار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔کھگڑیا ضلع کے اتماڈی سرسوتی نگر وارڈ نمبر 7 میں واقع لبگھریا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔حادثے میں 35 سالہ جواہر شرما کی موت ہو گئی، جبکہ شمبھو شرما، بیلو شرما، رکمنی دیوی، اور ریکھا دیوی شدید زخمی ہو گئے۔ ریکھا دیوی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بلیتھا پنچایت کے ناگپور گاؤں میں 18 سالہ منی لال کمار کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔بیلدور بلاک ڈیولپمنٹ افسر امت کمار نے دونوں واقعات میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande