مدینہ منورہ بس سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے مدینہ منورہ کے قریب پیش آئے بس حادثہ میں فوت ہونے والے حیدرآبادی عمرہ زائرین کے پسماندگان میں ایکس گریشیا کے چیکس تقسیم کئے۔ حکومت کی جانب سے فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا
مدینہ منورہ بس سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں ایکس گریشیا کی تقسیم


حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔

وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے مدینہ منورہ کے قریب پیش آئے بس حادثہ میں فوت ہونے والے حیدرآبادی عمرہ زائرین کے پسماندگان میں ایکس گریشیا کے چیکس تقسیم کئے۔ حکومت کی جانب سے فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا تھا اوربیشترمتاثرہ خاندانوں کوچیکس پہلے ہی حوالے کئے گئے۔ ایسے متاثرہ خاندان جنہیں بعض وجوہات کے سبب چیک جاری نہیں کئے گئے انہیں آج اظہرالدین نے چیک حوالے کیا۔صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سیدغلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، رکن اسمبلی ماجدحسین،سکریٹری اقلیتی بہبودبی شفیع اللہ اورحج کمیٹی کے عہدیدارموجود تھے۔ محمد اظہرالدین نے مرحوم محمد جعفراورمرحوم شیخ سراج کے افراد خاندان کوایکس گریشیا کا چیک حوالے کیا۔ اظہر الدین نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی وفد کومدینہ منورہ روانہ کیا تھا تاکہ تدفین کے انتظامات کئے جاسکیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہلوکین کے افراد خاندان کو بھی مدینہ منورہ لے جایا گیا جہاں انہوں نے نعشوں کی شناخت اورتدفین میں حکام سے تعاون کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande