تین ملزمین کی 2 دن پولیس تحویل کو کریمنل کورٹ کی منظور
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ حیدرآباد کے مشہوروکیل خواجہ معزالدین کوکارسے ٹکرمار کرقتل کروانے والے مقدمہ میں نامپلی کریمنل کورٹ نے 3 ملزمین کی 2 دن کی پولیس تحویل منظورکی ہے۔ 12 ویں ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نامپلی میٹروپولیٹن کورٹس نے پولیس نامپلی ک
تین ملزمین کی 2 دن پولیس تحویل کو کریمنل کورٹ کی منظور


حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ حیدرآباد کے مشہوروکیل خواجہ معزالدین کوکارسے ٹکرمار کرقتل کروانے والے مقدمہ میں نامپلی کریمنل کورٹ نے 3 ملزمین کی 2 دن کی پولیس تحویل منظورکی ہے۔ 12 ویں ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نامپلی میٹروپولیٹن کورٹس نے پولیس نامپلی کی جانب سے داخل کی گئی 5 دن کی پولیس تحویل کی درخواست کی سماعت کے بعد آج اس کیس کے تین ملزمین مجاہد عالم خان، کشن سنگھ اورابھیجیت کو2 دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ 23 مئی کوعلاقہ شانتی نگرمانصاحب ٹینک میں خواجہ معزالدین ایڈوکیٹ کواسکارپیوکارکے ذریعہ ٹکردے کرقتل کردیا گیا تھا اوراس کیس میں نامپلی پولیس نے29 مئی کو7 ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو یہ معلوم ہوا تھا کہ خواجہ معزالدین کو قتل کرنے کیلئے 15 لاکھ روپئے کنٹراکٹ کرائے کے قاتلوں کودئے گئے تھے اورقتل کی اصل وجہ ممتازیاورالدولہ کے تحت موجود جائیدادیں اورایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کی اس سے جڑے مقدمات میں پیروی بتائی گئی ہے۔گاڑی سے ٹکردے کرقتل کرنے کے بعد اس کیس کے ملزمین شہرسے فرارہوگئے تھے اوراہم ملزم کشن سنگھ کوپولیس نے دہلی سے گرفتارکیا تھا جب وہ ہریانہ پانی پت فرارہونے کی کوشش کررہا تھا۔اتنا ہی نہیں مقتول ایڈوکیٹ کوٹکردینے والی کارابھیجیت عرف نانی چلارہاتھاجوڈرائیو نگ میں ماہربتایا جاتا ہے۔ معزالدین ایڈوکیٹ قتل کیس کے دیگردوملزمین منیراورحسن علی عرف چاوش ہنوز مفرور ہیں اوران کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں سرگرم ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ دونوں ملزمین کیلئے ایرپورٹ پر لک آؤٹ سرکیولر(ایل او سی)بھی جاری کیاگیا ہے تاکہ انہیں بیرونی ممالک کو فرارہونے سے روکا جاسکے ۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande