سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو نوجوانوں کی موت
جالور، 11 جون (ہ س)۔ جالور شہر سے باگرہ جانے والی سڑک پر آشاپورنا لاء کالج کے قریب بدھ کی رات ایک المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ ا
سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو نوجوانوں کی موت


جالور، 11 جون (ہ س)۔

جالور شہر سے باگرہ جانے والی سڑک پر آشاپورنا لاء کالج کے قریب بدھ کی رات ایک المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

کوتوالی پولیس اسٹیشن کے افسر دیویندر کچھواہا نے بتایا کہ رات میںباگرا سے جالور جانے والی ایک بائک اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں آہور تھانہ علاقہ کے سنواڑا گاو¿ں کے رہنے والے منیش (21) ولد روپارام میگھوال اور امید پور کے رہنے والے للت (25) ولد کویارام میگھوال شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد راہگیروں نے دونوں زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں جالور کے سرکاری اسپتال ٹراما سینٹر پہنچایا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پرکاش بشنوئی نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور تباہ شدہ موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا۔ دونوں لاشوں کو سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کرایا گیا، جہاں جمعرات کو پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق امید پور کا رہنے والا للت ممبئی میں کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا۔ وہ تین دن پہلے ہی گھر واپس آیا تھا۔ بدھ کی رات وہ اپنے دوست منیش کے ساتھ سیر کے لیے نکلا تھا۔ اس دوران حادثہ پیش آیا جس میں دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی خبر سے دونوں خاندانوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande