
واشنگٹن ،11جون (ہ س )۔
امریکہ ،اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید پیش رفت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ایرانی حملوں کے بعد امریکہ نے بھی سخت حملے کئے ہیں اس کے بعد امریکہ نے مزید اقدامات کرتے ہوئے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی محکمہ¿ خزانہ کے مطابق پابندیاں ایرانی وزارتِ دفاع، پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی افواج کو اسلحے کی خریداری میں معاونت پر عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ¿ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے، اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملاً موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو اس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ