ایران پر 22 ممالک کا الزام، مخالفین اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے
نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت 22 ممالک نے ایران پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرونِ ملک مقیم لوگوں کو دھمکانے، ان کا اغوا کرنے اور ان پر حملوں کی مبینہ سازشوں میں ملوث ہے۔ ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے ایسی سر
ایران فلیگ


نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت 22 ممالک نے ایران پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرونِ ملک مقیم لوگوں کو دھمکانے، ان کا اغوا کرنے اور ان پر حملوں کی مبینہ سازشوں میں ملوث ہے۔ ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے ایسی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت سے متعلق اجتماعی عزم کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اس کی قدس فورس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں مبینہ طور پر ایرانی حکومت کے مخالفین، صحافیوں نیز یہودی اور اسرائیلی برادری سے وابستہ لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بیان میں ان سرگرمیوں کو بین الاقوامی سیکورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک مل کر ان خطرات کا مقابلہ کریں گے اور ایران سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایسی تمام مبینہ کارروائیوں کو فوری اثر سے بند کرے۔

اس بیان کی حمایت آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال اور سویڈن سمیت کئی یورپی ممالک نے بھی کی ہے۔ تمام ممالک نے اپنے اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی بات کہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande