
وزیر نے کہا، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کی نئی جہتیں طے کر رہا ہے۔
وارانسی، 10 جون (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے لگاتار مدت کار کے 12سال مکمل ہونے پر بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں جشن اور سیوا کا ماحول چھایا رہا، ۔ ریاستی کابینہ کے وزیر انیل راج بھر کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے چیراگاو¿ں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل مریضوں میں پھل تقسیم کئے۔ کابینہ وزیر نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر انل راج بھر نے مرکزی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں اور صحت کی خدمات میں بہتری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کی نئی جہتیں طے کر رہا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنان، ضلع نائب صدر سنجے سنگھ، پروگرام کوآرڈینیٹر کملیش موریہ، جئے پرکاش چوبے، شیو کمار چوبے، ممتا رائے کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ