
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مضبوطی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات فلیٹ سطح پر ملی جلی ہوئی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں کچھ دیر کے لیے گراوٹ بھی آئی۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے ان دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.64 فیصد اور نفٹی 0.52 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ہندوستان یونی لیور, نیسلے، رلائنس انڈسٹریز، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور ایشین پینٹس کے شیئر 2.68 فیصد سے لے کر 1.02 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ہنڈالکو انڈسٹریز، انفوسس، ایٹرنل، اڈانی انٹرپرائزز اور شری رام فنانس کے شیئر 3.19 فیصد سے لے کر 0.56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,723 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,607 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,116 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 11 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 30 شیئر سبز نشان میں اور 20 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 69.51 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 73,988.27 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب یہ انڈیکس گر کر سرخ نشان میں 73,897.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ خریداری کی حمایت سے تھوڑی دیر میں ہی سینسیکس ریکور کر کے سبز نشان میں پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 475.44 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,394.20 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج 8.15 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 23,233.95 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب یہ انڈیکس گر کر 23,217.30 پوائنٹس کی سطح تک چلا گیا۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس ریکوری کر کے سبز نشان میں پہنچ گیا۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 23,384.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کا ہلکا دباو بننے کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں معمولی گراوٹ بھی آئی۔ بازار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان مسلسل جاری رسہ کشی کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 23,363 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن