
لندن، 10 جون (ہ س)۔ ٹینس لیجنڈ سرینا ولیمز نے تقریباً چار سال بعد پروفیشنل ٹینس میں واپسی کرتے ہوئے منگل کو کوئنز کلب گراس کورٹ ایونٹ میں ڈبلز مقابلہ میں یادگارجیت درج کی۔ امریکی اسٹار نے 19 سالہ کینیڈین وکٹوریہ مبوکو کے ساتھ مل کر اپنا پہلا میچ جیتا۔
سرینا اور مبوکو نے تیسری سیڈ نکول میلیچار مارٹینز اور ایرن روٹلف کو 6-7 (2)، 2-6 سے شکست دی۔ 2022 کے یو ایس اوپن کے بعد یہ سرینا کا پہلا پروفیشنل میچ تھا۔ میچ کے دوران سرینا نے 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سروس کی اور کئی دمدار فاتھانہ شارٹ لگائے۔مقابلہ کا اختتام بھی انہوں اپنے انداز میں دو ایس اور شاندار فاتحانہ سروس کے ساتھ کیا۔
اپنی جیت کے بعد سرینا نے کورٹ پر کہا، یہ بہت مزیدار تھا۔ مجھے وکٹوریہ کے ساتھ کھیلنا واقعی اچھا لگا۔ ہم نے پہلے کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلا، لیکن کورٹ پر سب کچھ اتنا فطری محسوس ہوا۔ تاہم، بعد میں انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی کے بارے میں انکساری کا اظہار کیا۔ انہوں نے مذاق میں خود کو سی مائنس اسکور دیا، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ چار سال بعد سیدھے گھاس کے کوٹ پر واپس آنا آسان نہیں ہوتا اور مجموعی طور پر، اس کی کارکردگی اچھی رہی۔
سرینا نے کہا، مجھے پہلے کبھی یہاں کھیلنے کا موقع نہیں ملا، کیونکہ یہ ہمیشہ مردوں کا ایونٹ رہا ہے۔ ایسے باوقار مقام پر کھیلنا بہت خاص تجربہ ہے۔ اپنی نوجوان ساتھی وکٹوریہ مبوکو سے متاثر ہو کر سرینا نے کہا، میں نے سوچا کہ وہ واقعی اچھی طرح سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ایک بیک ہینڈ شاٹ سے میں خود بھی حیران ہوگئی تھی۔ سرینا نے مزید کہا، ابھی، میں ایک ایک دن آگے بڑھ رہی ہوں۔ میرے پاس فیصلہ کرنے کے لیے ابھی کچھ وقت ہے۔
سرینا کی واپسی اس لئے بھی اہم رہی کہ مخالف ٹیم بے حد مضبوط تھی ۔ ایرن روٹلف دو بار یو ایس اوپن ڈبلز چیمپیئن ہیں، جب کہ نکول میلیچار مارٹینز ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے ڈبلز فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ سرینا کے کھیل میں کچھ جگہ ان کی پرانی لے میں لے کمی نظرآئی ، لیکن انہوں نے کئی مواقع پر ثابت کیا کہ وہ اب بھی اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کوئنز کلب کے ہجوم نے بھی ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اینڈی مرے ایرینا میں سرینا کو دن کی سب سے بڑی داد ملی۔ اس سے قبل ہجوم نے برطانیہ کی ایما راڈوکانو اور کیٹی بولٹر کے درمیان میچ بھی دیکھا تھا۔ کوئینز کلب میں سرینا کا یہ پہلا موقع تھا۔ یہ وہی باوقار مقام ہے جہاں برسوں سے صرف مردوں کے مقابلے منعقد ہوتے تھے اور خواتین کے مقابلے 2025 میں دوبارہ شروع ہوئے۔ اس کی دوست اور اسکیئنگ اسٹار لنڈسے وون بھی اسٹینڈز میں موجود تھیں۔ اس کی دونوں بیٹیاں اولمپیا اور ادیرا بھی میچ دیکھنے آئی تھیں۔ ادیرا کے لیے، یہ پہلی بار تھا جب اس نے اپنی ماں کو کھیلتے دیکھا۔
سرینا اگلے ہفتے جرمنی میں ہونے والے برلن اوپن میںبھی ڈبلز مقابلہ کھیلیں گی۔ تاہم اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ ومبلڈن میں شرکت کریں گی، جو 29 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ سرینا ولیمز نے اپنے کیرئیر میں 23 گرینڈ سلیم سنگلز خطاب جیتے ہیں جن میں ومبلڈن کے سات خطاب بھی شامل ہیں۔ وہ اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے ساتھ 14 گرینڈ سلیم ڈبلز خطاببھی جیت چکی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی