
نئی دہلی ، 10 جون (ہ س)۔ نوجوان ہندوستانی اسپنر مانو سوتھار کو انگلش کاو¿نٹی ٹیم واروکشائر نے جاری کاو¿نٹی چمپئن شپ کے اگلے دو میچوں کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
حال ہی میں افغانستان کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مانو سوتھار اب 12 جون سے سکاربورو میں یارکشائر کے خلاف کھیلیں گے۔ وہ آئندہ ہفتے ٹاونٹن میں سمرسیٹ کے خلاف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مانو نے افغانستان کے خلاف ملن پور میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ حاصل کی اور میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں راجستھان کے لیے اپنی مسلسل کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ مانو نے اب تک 29 فرسٹ کلاس میچوں میں 129 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واروکشائر کے پرفارمنس ڈائریکٹر جیمز تھامس نے کہا کہ مانو ٹیم کے بولنگ اٹیک میں ایک نئی جہت کا اضافہ کریں گے اور ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں ان کا انتخاب ان کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔مانوو سوتھار نے کہا کہ واروکشائر میں شمولیت ان کے لیے ایک بہت ہی دلچسپ موقع ہے اور وہ ٹائٹل کی دوڑ میں ٹیم کی مدد کرنے کے منتظر ہیں۔واروکشائر اس وقت ڈویژن ون پوائنٹس ٹیبل میں چھ میچوں میں دو جیت اور دو ڈرا کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan