صفا بیت المال اور منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے اشتراک سے ”بی بی آمنہ سنٹر“ کا قیام
حیدرآباد،10جون(ہ س)۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے، خواتین کی دینی، تعلیمی اور فنی تربیت درحقیقت ایک صالح اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی مرکزی صدر ص
صفا بیت المال اور منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے اشتراک سے ”بی بی آمنہ سنٹر“ کا قیام


حیدرآباد،10جون(ہ س)۔

معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے، خواتین کی دینی، تعلیمی اور فنی تربیت درحقیقت ایک صالح اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فاو?نڈیشن انڈیا نے صفا بیت المال اور منبر و محراب فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے قائم ”بی بی آمنہ سنٹر“ علی نگر ، بنڈلہ گوڑہ کی افتتاحی تقریب سے کیا ، واضح ہو کہ اس سنٹر کا قیام مقامی ذمہ داران خصوصا جناب عبد الماجد صاحب کی خصوصی دلچسپی اور تعاون نیز صفا بیت المال اور منبر و محراب فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے عمل میں آیا، جہاں خواتین اور طالبات کی تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا۔

سنٹر کے تحت مہندی ڈیزائننگ کورس، ٹیلرنگ سنٹر اور مرکزِ نسواں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و اخلاقی تربیت کا اہتمام کرنا ہے۔ اس موقع پر متعدد طالبات اور خواتین نے داخلہ حاصل کیا اور اس کارِ خیر میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، مولانا رشادی نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو صحیح سمت فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ بی بی آمنہ سنٹر کا قیام خواتین کی فلاح، بہتر مستقبل اور دینی تعلیم و تربیت کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ مولانا نے طالبات اور خواتین کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ پروگرام کے اختتام پر سنٹر کی کامیابی، خواتین کی ترقی اور ملت کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاءنے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے دونوں اداروں کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ بی بی ا?منہ سنٹر ا?نے والے دنوں میں خواتین کی دینی تعلیم و تربیت اور ہنر مندی کا ایک مثالی مرکز ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande