وزیراعظم مودی کے تاریخی ریکارڈقائم کرنے پر روی لامچھانے نے دی مبارکباد
کاٹھمانڈو ، 10 جون (ہ س)۔ نیپال کی حکمران نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامچھانے نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد د
وزیراعظم مودی کے تاریخی ریکارڈقائم کرنے پ روی لامچھانے نے دی مبارکباد


کاٹھمانڈو ، 10 جون (ہ س)۔

نیپال کی حکمران نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامچھانے نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں، لامچھانے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا تاریخی سنگ میل ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مودی کو مبارکباد دی اور ان کی قیادت کی تعریف کی۔ قابل ذکر ہے کہ ایک منتخب وزیر اعظم کے طور پر مودی نے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے 4,398 دنوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔لامچھانے نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ان کی ملاقات اور نتیجہ خیز اور بصیرت افروز بات چیت کو شوق سے یاد کرتے ہیں۔

آر ایس پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک خوشحال نیپال کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور نیپال بھارت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

لامچھانے نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری ، تجارت اور مشترکہ ترقی جیسے شعبوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حالیہ مذاکرات کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور کو آگے بڑھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande