
امپھال، 10 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں ضلع چندیل میں تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ وہیں، امپھال ایسٹ اور ٹینگنوپال اضلاع میں دو سرگرم عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر نے بدھ کے روز کہا کہ 9 جون کو، سیکورٹی فورسز نے چندیل ضلع کے چکپکارونگ پولیس اسٹیشن کے تحت آیگیجانگ علاقے میں ایک مہم چلائی اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں ایک 0.22 رائفل، میگزین کے ساتھ دیسی ساختہ 9 ایم ایم پستول، دیسی ساختہ پانچ سی ایم جی، چاردیسی ساختہ لیتھوڈ گن، 1.2 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور تین باوفینگ ریڈیو سیٹ شامل ہیں۔
اسی دن سیکورٹی فورسز نے امپھال ایسٹ ضلع کے پورومپٹ پولیس اسٹیشن کے تحت پورومپٹ کے جے این آئی ایم ایس مین گیٹ کے قریب سے عسکریت پسند تنظیم کے سی پی (تائیبانگنبا) کے ایک سرگرم رکن ہاوبیجم ہری داس سنگھ عرف کھونگنانگ (43)ساکن وانگو ساگانگ بازار، بشنو پور ضلع کوگرفتار کیا۔
اس کے علاوہ ، 08 جون کو، سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹینگنوپال کے موریہ تھانہ کے تحت بارڈر پوسٹ (بی پی) 76 کے علاقے سے عسکریت پسند تنظیم کے وائی کے ایل کے ایک سرگرم رکن تھا کھوئیراکپام جیمز سنگھ (28) ساکن آنگ سیکمائی کھنو، امپھال ویسٹ ضلع کوگرفتار کیا۔
پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد