رینٹو موجو کمپنی کے ویئر ہاوس میں خوفناک آگ لگی، کروڑوں کا مال جل کر خاکستر
رینٹو موجو کمپنی کے ویئر ہاوس میں خوفناک آگ لگی، کروڑوں کا مال جل کر خاکستر نوئیڈا، 10 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا شہر کے تھانہ بادل پور علاقے میں واقع رینٹو موجو کمپنی کے ویئر ہاوس میں آج علی الصبح خوفناک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فا
رینٹو موجو کمپنی کے ویئر ہاوس میں لگی خوفناک آگ کی تصویر


رینٹو موجو کمپنی کے ویئر ہاوس میں خوفناک آگ لگی، کروڑوں کا مال جل کر خاکستر

نوئیڈا، 10 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا شہر کے تھانہ بادل پور علاقے میں واقع رینٹو موجو کمپنی کے ویئر ہاوس میں آج علی الصبح خوفناک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریباً 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ تھانہ بادل پور علاقے کے تحت واقع رینٹو موجو کمپنی میں آج علی الصبح آگ لگنے کی اطلاع ملی۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ آگ نے خوفناک شکل اختیار کر رکھی تھی۔ اس کو دیکھتے ہوئے اضافی فائر ٹینڈر کے انتظام کے لیے آس پاس کے اضلاع کے فائر بریگیڈ محکموں سے رابطہ قائم کیا گیا۔ اس کے بعد 16 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

سی ایف او نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سے کتنا نقصان ہوا ہے، اس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے باعث دھوم مانک پور انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹریوں میں کام کرنے والے لوگوں میں کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول رہا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کو دیگر فیکٹریوں میں پھیلنے سے روکا گیا۔

موقع پر موجود تھانہ بادل پور کے انچارج انسپکٹر امیت بھڑانا نے بتایا کہ جانچ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موہن سوروپ اسپتال کے سامنے دھوم مانک پور گاوں کے بجلی گھر کے پیچھے بنے رینٹو موجو ویئر ہاوس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویئر ہاوس میں ہوم اپلائنسز اور فرنیچر ڈیلیوری کے لیے اسٹور کیے جاتے تھے۔ یہ کمپنی کرائے پر لوگوں کو فرنیچر، کمپیوٹر وغیرہ فراہم کرتی ہے۔

واقعے کے وقت ویئر ہاوس میں گارڈز موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اطلاع کی بنیاد پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ویئر ہاوس میں جائیداد کا کافی نقصان ہوا ہے۔ جس وقت آگ لگی، اس وقت آندھی اور طوفان چل رہا تھا، جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande