دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 'بھائی ویر سنگھ ساہتیہ سدن' کا دورہ کیا
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے بدھ کو بھائی ویر سنگھ ساہتیہ سدن کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھائی ویر سنگھ کی گہری روحانی اور ادبی خدمات کو یاد کیا، جنہیں جدید پنجابی ادب کا بانی سمجھا جاتا ہے اور کہا کہ ان کے کام ن
دورہ


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے بدھ کو بھائی ویر سنگھ ساہتیہ سدن کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھائی ویر سنگھ کی گہری روحانی اور ادبی خدمات کو یاد کیا، جنہیں جدید پنجابی ادب کا بانی سمجھا جاتا ہے اور کہا کہ ان کے کام نسلوں کو متاثر اور ہماری اجتماعی اقدار کی رہنمائی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، ترنجیت سنگھ سندھو نے وضاحت کی کہ یہ دورہ ان کے لیے انتہائی ذاتی تھا، کیونکہ ان کے والد، پروفیسر بشن سنگھ سمندری (جو گرو نانک دیو یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر تھے) کو 1993 میں بھائی ویر سنگھ انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بھائی ویر سنگھ نے سردارتیجا سنگھ سمندری کو مقدس ترین شہید کہا تھا۔ 1926 میں لاہور جیل میں ان کی شہادت کوسکھوں کے کردار اور روحانی فتح کی جیت بتایاتھا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدیدیت کے اس دور میں ثقافتی ادارے اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ ہمارا امیر ورثہ عوامی زندگی میں ایک متحرک قوت بنی رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وکاس بھی وراثت بھی کے وژن کو اپناتے ہوئے ہم ترقی اور شہری کاری کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی جڑوں کو مضبوط کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande