اردن ، کویت اور بحرین نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دعوے کئے
کویت سٹی،10جون(ہ س)۔ایرانی ساحلوں پر امریکی حملوں اور بحرین، کویت اور اردن میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے والے ایران کے جوابی حملوں کے بعد، اردن کی مسلح افواج نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایران سے ازراق ایئر بیس کی طرف داغے گئے پانچ میزائل مار گرائے ہیں
اردن ، کویت اور بحرین نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دعوے کئے


کویت سٹی،10جون(ہ س)۔ایرانی ساحلوں پر امریکی حملوں اور بحرین، کویت اور اردن میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے والے ایران کے جوابی حملوں کے بعد، اردن کی مسلح افواج نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایران سے ازراق ایئر بیس کی طرف داغے گئے پانچ میزائل مار گرائے ہیں۔بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، اردنی فوج نے واضح کیا کہ میزائلوں کو ناکارہ بنانے کے کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے کسی قسم کے زخمی یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر کویتی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے دشمن کے فضائی اہداف کو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔ فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کویتی فضائی دفاعی نظام نے قائم آپریشنل طریقہ کار کے مطابق دشمن کے فضائی اہداف کو روکا۔بیان میں متعلقہ حکام کی طرف سے عوام کو جاری کردہ حفاظتی ہدایات اور رہنما خطوط پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔تہران کی جانب سے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرینی مملکت کو نشانہ بنانے کے اعلانات کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ قریبی محفوظ مقام پر پناہ لیں۔

ادھر دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی کہ ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز کامیابی سے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیے گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ فی الحال امریکی افواج کے کسی اہلکار کے زخمی یا امریکی تنصیب کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران میں تقریباً 20 اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں، پاسداران انقلاب نے مزید کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں کچلنے والے اور فیصلہ کن جواب کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا۔

یاد رہے حالیہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے منگل کی شام ایرانی ساحلی علاقوں پر فضائی حملے شروع کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایران کے خلاف یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد کی گئی، جس کا الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران پر عائد کیا تھا۔

ایران نے امریکی حملوں کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس سے مستقل جنگ بندی کی کوششیں ایک بار پھر مشکوک ہو گئیں۔ اس جنگ کے باعث آبنائے ہرمز عملاً بندش کا شکار ہو چکی ہے اور عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande