
جکارتہ، 10 جون (ہ س)۔
انڈونیشیا کے صدر پروبوو سوبیانتو روس کے کزان یں ہونے والے روس آسیان چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے 17 جون کو روس کا سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ ارمانتھا ناصر اویگروسینو نے بدھ کو صدارتی محل میں صحافیوں کو بتایا، صدر پرابوو سوبیانتو 17 جون کو کازان میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ دورے کے پروگرام کو دونوں طرف سے حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ابھی بھی سربراہی اجلاس کے سیکرٹریٹ سے سرکاری شیڈول کا انتظار کر رہا ہے جس کی بنیاد پر تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 2 جون کو روس میں فلپائن کے سفیر ایگور بیلن نے کہا تھا کہ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کازان میں روس-آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ روس اور آسیان 2026 میں اپنی ڈائیلاگ پارٹنرشپ کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ