لیور ٹرانسپلانٹ جگر کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کا موقع: ڈاکٹر ویبھا ورما
جگر کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج پر زورممبئی ، 10 جون (ہ س)۔ سرجیکل گیسٹرواینٹرولوجسٹ ڈاکٹر ویبھا ورما نے کہا ہے کہ جگر کی بیماریاں ابتدائی مرحلے میں اکثر بغیر واضح علامات کے بڑھتی رہتی ہیں، اس لیے باقاعدہ طبی معائنہ، متوازن غذا، شراب نو
HEALTH MAHA LIVER TRANSPLANT AWARENESS


جگر کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج پر زورممبئی ، 10 جون (ہ س)۔ سرجیکل گیسٹرواینٹرولوجسٹ ڈاکٹر ویبھا ورما نے کہا ہے کہ جگر کی بیماریاں ابتدائی مرحلے میں اکثر بغیر واضح علامات کے بڑھتی رہتی ہیں، اس لیے باقاعدہ طبی معائنہ، متوازن غذا، شراب نوشی پر قابو اور بروقت علاج کو خصوصی اہمیت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جگر کے شدید امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے لیور ٹرانسپلانٹ نئی زندگی فراہم کرنے والا ایک مؤثر اور امید افزا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔جگر کی بیماریوں کے موضوع پر تفصیلی معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر ورما نے بتایا کہ ڈومبیولی کے جگر کے مریضوں کو اب علاج کے لیے ممبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ ان کی نگرانی میں جلد ہی ڈومبیولی میں ایک نئی او پی ڈی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں اور جلد کا زرد پڑ جانا (یرقان)، ٹانگوں میں سوجن، پیٹ میں پانی جمع ہونا (ایسائٹس)، خون کی قے آنا یا پاخانے کے ذریعے خون خارج ہونا، سیاہ رنگ کا پاخانہ، تیزی سے وزن میں کمی، مسلسل تھکاوٹ اور کمزوری، بار بار بخار آنا، ضرورت سے زیادہ غنودگی یا ذہنی الجھن، سانس لینے میں دشواری اور پیشاب کی مقدار میں کمی جیسی علامات کو ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ جگر کے ناکارہ ہونے کی اہم علامات ہو سکتی ہیں اور بروقت تشخیص و علاج کے ذریعے سنگین پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر ورما نے مزید بتایا کہ جگر انسانی جسم کا سب سے اہم اور سب سے بڑا اندرونی عضو ہے، جو پیٹ کے اوپری دائیں حصے میں واقع ہوتا ہے۔ یہ عضو خوراک کے ہاضمے، توانائی کے ذخیرے اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج سمیت سیکڑوں اہم افعال انجام دیتا ہے، اسی لیے اس کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande