
نئی دہلی،10جون(ہ س)۔
ڈینٹسٹری فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عالمی یوم عدم تمباکو نوشی دوہزار چھبیس کے موقع پر ”تمباکو کے خاتمے میں طبی قابلیت کی تربیت“ کے موضوع پر ایک لیکچر اور عملی تربیت سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پروجیکٹ کور(کمیونیٹی فوکسڈ اورل رسرچ فار ایکویٹی) جو کہ کولمبیا، کینیا، برازیل اور بھارت جیسے ممالک پر مشتمل ایک کثیر ملکی اشتراک والا پروجیکٹ ہے اور جسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ (این آئی ایچ آر) برطانیہ کا تعاون حاصل ہے اس کے تربیتی و صلاحیت سازی کے پروگرام کے اس پروگرام کو محکمہ صحت عامہ دندان سازی نے منعقد کیاتھا۔ اس تقریب کا انعقاد ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے دوہزار چھبیس کی تھیم ”ان ماسکنگ دی اپیل۔ کاو¿نٹرنگ نیکوٹین اینڈ ٹوبکیو ایڈیکشن“ کے مطابق کیا گیا تھا جس میں نکوٹین اور تمباکو کی لت کا مقابلہ کرنا، جس میں تمباکو اور نکوٹین مصنوعات سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور صحت کی دیکھ بھال کی ترتیبات کے اندر روک تھام کی حمایت کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ عدم تمباکو نوشی کے عالمی دن کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ صحت عامہ کے ڈینٹسٹری نے پندرہ مئی سے اکتیس مئی دوہزار چھبیس تک مفت دانتوں کے چیک اپ کیمپوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا۔ یہ کیمپ مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جس میں دو سو لوگوں کی صحت کی جانچ کی گئی۔
پروگرام کا آغاز ڈین، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر ندیم یونس کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جنہوں نے تمباکونوشی کی روک تھام میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے تمباکو کے خاتمے کی مشاورت کو معمول کی طبی مشق میں شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبہ اور فیکلٹی اراکین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تمباکو سے پاک معاشرے کی تعمیر میں فعال طور پر اپنا تعاون دیں۔تکنیکی اجلاسوں کی سربراہی نیشنل ریسورس سینٹر فار اورل ہیلتھ اینڈ ٹوبیکو سیشن، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند کے ممتاز ماہرین نے کی۔ پروفیسر وکرانت موہنتی، پروفیسر (ایس اے جی) اور ٹی سی او ایچ این آر سی کے سربراہ اور پرنسپل کوآرڈینیٹر، نے نکوٹین کی لت، تمباکو پر انحصار اور ثبوت پر مبنی تمباکو کی روک تھام کی تدابیر پر پرمغز گفتگو کی۔ ڈاکٹر رومشی رینا اور ڈاکٹر رادھیکا گپتا، ٹی سی او ایچ این آر سی کے پروجیکٹ سائنسدانوں نے تمباکو استعمال کرنے والوں کی طبی تشخیص، مشاورت کی حکمت عملی، دستاویزات کے طریقہ کار، فالو اپ پروٹوکول، اور تمباکو کی روک تھام کو معمول میں شامل کرنے کے لیے عملی طریقہ کار کے بارے میں مذاکراتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ پروگرام کی ایک خاص بات عملی اجلاس تھا جس نے تمباکو کے خاتمے کے سلسلے میں صلاح و مشورے اور مریضوں کے انتظام میں شرکا کی مہارت اور اعتماد کو تقویت بخشی۔پروگرام کا اختتام پروفیسر بشریٰ احمد کریم کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ ورکشاپ سے ہونے والی عملی واقفیت کے لیے بڑے پیمانے پر اسے سراہا گی۔ا س میں پچاس شرکا نے تربیتی پروگرام سے استفادہ کیا اور تمباکو کے خاتمے کی اپنی صلاحیتوں کو تقویت بہم پہنچائی۔
پروفیسر ابھیشیک مہتا کی کنوینر شپ میں پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں پروفیسر ادیتی ورما، پروفیسر بشریٰ احمد کریم، ڈاکٹر نکہت پروین، اور پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری سے ڈاکٹر برشا پریا ڈیکا کی بہترین رابطہ کاری کی مدد سے پورا اجلاس منظم اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais