بیڑ کے ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر ڈاکٹر یوگیش کشیرساگر کی وزیر اعلیٰ فڑنویس سے ملاقات
بیڑ، 10 جون (ہ س) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ڈاکٹر یوگیش کشیرساگر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کرکے بیڑ شہر اور دیہی علاقوں سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر کشیرساگر
DEVELOPMENT MAHA BEED HIGHWAY


بیڑ، 10 جون (ہ س) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ڈاکٹر یوگیش کشیرساگر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کرکے بیڑ شہر اور دیہی علاقوں سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر کشیرساگر نے توجہ دلائی کہ بیڑ شہر سے گزرنے والی شولاپور-دھولیہ قومی شاہراہ جالنہ روڈ اور بارشی روڈ کے راستے شہر سے باہر جاتی ہے۔ ان علاقوں میں تیزی سے بڑھتی شہری آبادی اور توسیع کے باعث مسلسل ٹریفک جام اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس اہم شاہراہ کو بڑے نالے سمیت چار رویہ (فور لین) بنانے کے منصوبے کے لیے ضروری فنڈز منظور کیے جائیں تاکہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم ہوں۔ ڈاکٹر یوگیش کشیرساگر نے اس موقع پر بیڑ شہر اور دیہی علاقوں میں جاری اور مجوزہ مختلف ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بھی وزیر اعلیٰ کو تحریری یادداشت پیش کی۔ ملاقات کے دوران بیڑ شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ سے متعلق مختلف زیر التوا منصوبوں اور رکے ہوئے ترقیاتی کاموں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande