اوڑی کے کمل کوٹ میں ایل او سی کے قریب حادثاتی دھماکے میں دو فوجی جوان جابحق
سرینگر، 10 جون (ہ س)۔ اوڑی کے کمل کوٹ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک حادثاتی دھماکے میں دو فوجی جوانوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت چوان وکرم بالاکرشنا ساکنہ ایرولی، مہاراشٹرا اور ارجن جادھو راجندرا ساکن شاہ پور، تحصیل ستارہ، مہاراشٹرا کے طو
اوڑی کے کمل کوٹ میں ایل او سی کے قریب حادثاتی دھماکے میں دو فوجی جوان جابحق


سرینگر، 10 جون (ہ س)۔ اوڑی کے کمل کوٹ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک حادثاتی دھماکے میں دو فوجی جوانوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت چوان وکرم بالاکرشنا ساکنہ ایرولی، مہاراشٹرا اور ارجن جادھو راجندرا ساکن شاہ پور، تحصیل ستارہ، مہاراشٹرا کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں اہلکار اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے 92 بیس اسپتال، بادامی باغ، سری نگر پہنچایا گیا۔ وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande