اے ایم یو کے سابق طالب علم نے برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا
علی گڑھ, 10 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے سابق طالب علم مسٹر امان عالم کو 4 جون کو لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا، ہاؤس آف لارڈز میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ ‘‘مصنوعی ذہانت قانون کے پیشے ک
امان عالم


علی گڑھ, 10 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے سابق طالب علم مسٹر امان عالم کو 4 جون کو لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا، ہاؤس آف لارڈز میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

‘‘مصنوعی ذہانت قانون کے پیشے کو کس طرح تبدیل کر رہی ہے’’ موضوع پر یہ کانفرنس لارڈ اُدے ناگراجو کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں ہندوستان اور برطانیہ کے ممتاز قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء میں سینئر ایڈوکیٹ محترمہ گیتا لُتھرا اور سراف اینڈ پارٹنرز کے بانی و منیجنگ پارٹنر مسٹر موہت سراف شامل تھے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا میں وکالت کرنے والے اور اس وقت انگلینڈ میں بیرسٹر کورس کے طالب علم مسٹر امان عالم نے 2022 میں اے ایم یو سے بی اے ایل ایل بی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس کرشنا مراری کے ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ ‘‘وِن ایٹ لاء ’’ کے بانی ہیں، جو اے ایم یو کے قانون کے طلبہ کے لیے رضاکارانہ رہنمائی کاایک اقدام ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande