معروف پہلوان سکندر شیخ کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال بچے
معروف پہلوان سکندر شیخ کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال بچے سانگلی، 10 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کیسری اور ہند کیسری خطاب یافتہ معروف پہلوان سکندر شیخ ایک خوفناک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ یہ حادثہ سانگلی اور شولاپور اضلاع کی سرحد کے قریب پیش آیا، ج
ACCIDENT MAHA WRESTLER ROAD


معروف پہلوان سکندر شیخ کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال بچے

سانگلی، 10 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کیسری اور ہند کیسری خطاب یافتہ معروف پہلوان سکندر شیخ ایک خوفناک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ یہ حادثہ سانگلی اور شولاپور اضلاع کی سرحد کے قریب پیش آیا، جس میں ان کی تھار گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سکندر شیخ کسی سفر کے سلسلے میں سانگولا-میرج روٹ سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سڑک کی صورتحال یا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہونے کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کے اگلے اور اطرافی حصے بری طرح تباہ ہو گئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سکندر شیخ اپنی گاڑی سے رتناگیری-ناگپور قومی شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔ وٹھل واڑی کے قریب اچانک ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول چھوٹ گیا، جس کے بعد تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے موجود ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہری اور سکندر شیخ کے مداح بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ خوش قسمتی سے اس سنگین حادثے میں سکندر شیخ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سکندر شیخ مہاراشٹر کی کشتی کی دنیا کا ایک انتہائی معروف نام ہیں۔ انہوں نے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک بھر کے نامور پہلوانوں کو شکست دے کر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ مہاراشٹر کیسری سمیت کئی باوقار اعزازات اپنے نام کرنے والے سکندر شیخ کو کشتی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande