معاملہ جلد حل ہو جائے گا ، ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ
واشنگٹن ،07مئی (ہ س )۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام توقع ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جبکہ وہ آبنائے ہرمز اور تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تعطل ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارجیا
معاملہ جلد حل ہو جائے گا ، ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ


واشنگٹن ،07مئی (ہ س )۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام توقع ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جبکہ وہ آبنائے ہرمز اور تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تعطل ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جارجیا کے گورنر کے امیدوار برٹ جونز کی حمایت میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹرمپ نے کہا: ''جب آپ دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہ ایک بہت اہم وجہ سے کر رہے ہیں: ہم انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میرا خیال ہے زیادہ تر لوگ یہ بات سمجھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو کر رہے ہیں، وہ درست ہے اور یہ معاملہ جلد ختم ہو جائے گا ۔ گزشتہ روز بدھ کو اس سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے وائٹ ہاو¿س میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ ممکن ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ کر دے۔ان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور معاہدہ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری گفتگو بہت اچھی رہی ہے، امید ہے کہ ہم معاہدے تک پہنچ جائیں۔

ان کے مطابق امریکہ کے لیے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اگر مطلوبہ نتائج نہ ملے تو بڑا قدم اٹھانا پڑے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں ایران معاہدہ چاہتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، انہیں یقین ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اتفاق ممکن ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دیگر امور کے ساتھ جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو دنیا اس کے ہاتھوں یرغمال بن سکتی ہے، اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھنے چاہئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande