ٹرائی کے ذریعہ جاری کردہ مشاورتی دستاویز پر تبصرے اور جوابی تبصرے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع ۔
نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے اسپیکٹرم مختص کرنے پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک اتھارٹی اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک فراہم کرنے والوں کے ذریعہ جاری کردہ مشاورتی دستاویز پر تبصرے اور جوابی تبصرے داخل
رائی


نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے اسپیکٹرم مختص کرنے پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک اتھارٹی اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک فراہم کرنے والوں کے ذریعہ جاری کردہ مشاورتی دستاویز پر تبصرے اور جوابی تبصرے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

ٹرائی نے یہ مشاورتی پیپر 8 اپریل کو جاری کیا۔ تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ اصل میں 6 مئی اور جوابی تبصروں کے لیے 20 مئی مقرر کی گئی تھی۔ صنعتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کی درخواستوں کے جواب میں، اب یہ تاریخیں بالترتیب 13 مئی اور 27 مئی تک بڑھا دی گئی ہیں۔

ٹی آر اے آئی نے کہا کہ تبصرے اور جوابی تبصرے سرکاری میل پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande