
نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چ±غ نے وزیر اعلی بھگونت مان کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر ملک دشمن طاقتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔
ترون چغ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بھگونت مان نے پنجاب بم دھماکوں کے لیے بی جے پی پر الزام لگا کر وزیر اعلیٰ کے عہدے کے وقار کو داغدار کیا ہے۔ بی جے پی پر بغیر کسی ثبوت کے بم دھماکوں کا الزام لگانا اور غلط معلومات پھیلانا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ چغ نے مزید کہا کہ بھگونت مان کا بیان ان کے اپنے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے بیان سے متصادم ہے۔ جہاں پنجاب پولیس آئی ایس آئی اور غیر ملکی نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کی بات کر رہی ہے، وہیں وزیر اعلیٰ سیاسی ایجنڈاچلانے میں مصروف ہیں۔ سوال واضح ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں یا ملک دشمن قوتوں کو سیاسی کور فراہم کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بھگونت مان کا بیان نہ صرف ہتک آمیز ہے بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ الزامات پنجاب میں انتشار، عدم اعتماد اور سماجی بے چینی پیدا کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے امن عامہ اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر بھگونت مان اپنا بیان واپس نہیں لیتے ہیں اور 7 دن کے اندر عوامی معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری اور دیوانی ،دونوں طرح کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد