
نئی دہلی، 07 مئی ( ہ س )۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو گھریلو شیئر بازار سبز نشان پر کھلا۔ کاروبار کے دوران سینسیکس میں 100 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ دیکھی گئی اور نفٹی 24,350 سے تجاوز کر گیا۔ تاہم، اس کے بعد فروخت کے دباؤ کی وجہ سے شیئر بازار میں نرمی نظر آنے لگی۔ ابتدائی کاروبار میں ٹرینٹ اور ایس بی آئی کے شیئر سب سے زیادہ فائدے میں رہے۔
فی الحال بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 55.95 پوائنٹس یعنی 0.072 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 78,014.48 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 35.60 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,366.55 کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
آٹو اور میٹل سیکٹر مارکیٹ کو اوپر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایف ایم سی جی، پرائیویٹ بینک اور ریئلٹی سیکٹر مارکیٹ پر دباؤ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ آج کے کاروبار میں آئی ٹی، آٹو اور میڈیا کے شیئروں میں بڑھت دیکھی جا رہی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بدھ کو شیئر بازار تیزی کے ساتھ بند ہوا تھا۔ سینسیکس 941 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 77,959 کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ نفٹی میں بھی 298 پوائنٹس کی تیزی رہی اور وہ 24,331 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد