باکس آفس پر فلم راجہ شیواجی کاراج برقرار
فلم”راجہ شیواجی“ باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ رتیش دیش مکھ کی اس پیریڈ ڈرامہ فلم کو ہندی اور مراٹھی، دونوں زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اپنی ریلیز کے چھ دنوں کے اندر، فلم کو مراٹھی ناظرین کی زبردست پذیرائی ملی ہے، جس نے کئی
Raja-Shivaji-continues-dominate-box-office


فلم”راجہ شیواجی“ باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ رتیش دیش مکھ کی اس پیریڈ ڈرامہ فلم کو ہندی اور مراٹھی، دونوں زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اپنی ریلیز کے چھ دنوں کے اندر، فلم کو مراٹھی ناظرین کی زبردست پذیرائی ملی ہے، جس نے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اب یہ مراٹھی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی فلم بن گئی ہے۔

سیکنلک کے مطابق، فلم نے بدھ کو ریلیز کے چھٹے دن 4.25 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔ اس میں ہندی ورژن سے 1.25 کروڑ اور مراٹھی ورژن سے 3 کروڑ روپے شامل ہیں۔ تاہم، پانچویں دن کے مقابلے میں کمائی میں معمولی کمی دیکھی گئی، کیونکہ فلم نے منگل کو 4.90 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس کے باوجود، فلم کا کل نیٹ کلیکشن 48.65 کروڑروپے تک پہنچ گیا ہے اور امید ہے کہ یہ جلد ہی 50 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔

فلم راجہ شیواجی نے کئی بڑی مراٹھی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فلم نے نٹ سمراٹ، پون کھنڈ، لائی بھری، کٹیار کالجات گھسلی، ٹھاکرے اور ٹائم پاس جیسی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اب فلم کی نظر وید، بیپن بھاری دیوا اور سیراٹ کے ریکارڈز پر ہے۔ اس فلم میں جنیلیا ڈی سوزا، ابھیشیک بچن، ودیا بالن اور سنجے دت بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande