وزیرِ اعظم مودی نے آپریشن سندور کی پہلی سالگرہ پر بہادر فوجیوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا
نئی دہلی، 7 مئی ( ہ س )۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی پہلی سالگرہ پر بھارتی مسلح افواج کے حوصلے، بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے بھارتی فوج نے پہلگام میں بے گناہ شہریوں پر ہوئے حملے کا منہ توڑ جواب دی
وزیرِ اعظم مودی نے آپریشن سندور کی پہلی سالگرہ پر بہادر فوجیوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا


نئی دہلی، 7 مئی ( ہ س )۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی پہلی سالگرہ پر بھارتی مسلح افواج کے حوصلے، بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے بھارتی فوج نے پہلگام میں بے گناہ شہریوں پر ہوئے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے غیر معمولی بہادری، درست حکمتِ عملی اور مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے آج سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف سخت پالیسی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے اٹل عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم نے بھارتی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، تیاری اور آپسی تال میل کو بھی دنیا کے سامنے مضبوطی سے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے دفاعی شعبے میں آتم نربھر بھارت مہم کی بڑھتی ہوئی طاقت کو بھی ظاہر کیا ہے، جس سے ملک کی سلامتی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والے نظام کو ختم کرنے کے اپنے عزم پر آج بھی پوری طرح قائم ہے۔

وزیرِ اعظم مودی نے ایک سنسکرت قول بھی شیئر کیا۔ اس قول کا مطلب ہے کہ اے بھارت! جس فوج میں ایسے سپاہی ہوں جن کے دل جوش اور بہادری سے بھرے ہوں، اور جن کے وسائل اور گاڑیاں بھی مکمل طور پر تیار اور مضبوط ہوں، اُس فوج کی فتح یقینی ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی کہ آپریشن سندور کی کامیابی اور مسلح افواج کے احترام میں لوگ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنی ڈسپلے تصویر بنائیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande