
نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت پر بنگلہ دیش کے وزراءکے بیانات کے بارے میں وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ ان تبصروں کو ہندوستان میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کی وطن واپسی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کی طرف سے لوگوں کو بنگلہ دیش میں دھکیلنے کی کوشش ہوگی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ایک پریس بریفنگ میں کہا، ہم نے بنگلہ دیشی وزراءکے یہ تبصرے دیکھے ہیں۔ ان کو غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو بنگلہ دیش بھیجے جانے کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس کوشش میں بنگلہ دیش حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بنگلہ دیش کے پاس قومیت کی تصدیق کے 2,860 سے زائد کیسز زیر التوا ہیں، جن میں سے کئی پانچ سال سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔ امید ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت قومیت کی تصدیق کے ان مسائل کو حل کرے گی تاکہ وطن واپسی کا عمل آسانی سے آگے بڑھ سکے۔
دریائے تیستا کے پانیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان 54 دریا مشترک ہیں۔ ہم نے پانی سے متعلق تمام مسائل پر بات چیت کے لیے دوطرفہ میکانزم قائم کیا ہے، جن کی مٹنگیں وقفے وقفے سے ہوتی رہتی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی