جنید خان نے پہچان کے سوال پر خاموشی توڑی
سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں اپنی پہچان اور اسٹار کڈ ہونے کے دباو¿ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ایک انٹرویو میں اپنی ایک فلم ایک دن کی کو-اسٹار سائی پلوی کے ساتھ بات چیت کے دوران جنید خان نے کہا کہ عامر خان کا بیٹا ہونے کی پہچا
Junaid-Khan-breaks-silence-on


سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں اپنی پہچان اور اسٹار کڈ ہونے کے دباو¿ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ایک انٹرویو میں اپنی ایک فلم ایک دن کی کو-اسٹار سائی پلوی کے ساتھ بات چیت کے دوران جنید خان نے کہا کہ عامر خان کا بیٹا ہونے کی پہچان ان کے ساتھ ہمیشہ جڑی رہے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے والد نے اپنے کیریئر میں جو مقام حاصل کیا ،اس کا چھوٹا سا حصہ حاصل کرنے میں انہیں زندگی بھر لگ جائیں گے۔

جنید نے کہا کہ ”یہ سایہ ہمیشہ رہے گا، یہ نہ مثبت ہے اور نہ ہی منفی۔ پاپا 35 برس سے اسٹار ہیں اور میں ان سے مقابلہ نہیں کر رہا ہوں۔ میں چاہے جتنا بھی اچھا کام کر لوں، لوگ مجھے ہمیشہ عامر خان کا بیٹا ہی کہیں گے۔“ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ صرف وہی پروجیکٹس کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ لطف اندوز ہوں اور جہاں کام کا ماحول اچھا ہو۔وہیں عامر خان بھی کئی بار اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ جنید انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے خود محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے کبھی کام کے لیے اپنے والد کا سہارا نہیں لیا۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو جنید خان نے 2024 میں مہاراج کے ساتھ اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیاتھا، جسے سامعین اور ناقدین ،دونوں کی جانب سے پذیرائی ملی۔ اس کے بعد وہ خوشی کپور کے ساتھ لو یاپا میں نظر آئے، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی ’این دن کے ذریعہ‘ سائی پلاوی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا، لیکن یہ فلم بھی شائقینکو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande