جنوبی لبنان: ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی
بیروت ،07مئی (ہ س )۔ جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں قابض اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے، واقعے کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 1 اسرائیلی فوجی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹو
جنوبی لبنان: ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی


بیروت ،07مئی (ہ س )۔

جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں قابض اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے، واقعے کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 1 اسرائیلی فوجی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے جنوبی لبنان کے ضلع صیدا کے قصبے ارزی پر فضائی حملہ کیا، جبکہ سسکیہ پر بھی بم باری کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فضائی حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے 1 کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبی بری نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ جنگ بندی کی پاسداری کر رہی ہے، اس کے باوجود اسرائیل مسلسل حملے کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں لبنان کے مسئلے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande