دہلی میں 31.61 لاکھ روپے کا نقلی ’الکلائن واٹر‘ ضبط کیا گیا
نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے مغربی علاقائی دفتر نے صارفین کی شکایت کی بنیاد پر ’الکلائن واٹر‘ بنانے والے کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کے تحت،ایف ایس ایس اے آئی نے تقریباً 31.61 لاکھ روپ
FSSAI-LEGAL-STEPS-ALKALINE-WAT


نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے مغربی علاقائی دفتر نے صارفین کی شکایت کی بنیاد پر ’الکلائن واٹر‘ بنانے والے کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کے تحت،ایف ایس ایس اے آئی نے تقریباً 31.61 لاکھ روپے کا اسٹاک ضبط کیا اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 کے تحت کارروائی شروع کی۔

لیبارٹری ٹیسٹوں نے پروڈکٹ میں فلوک ایسڈ کی موجودگی کی تصدیق کی، جو کہ ایف ایس ایس اے آئی کے موجودہ ضوابط کے مطابق نہیں ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ عنصر سیاہ معدنی مادے کے ملانے سے پیدا ہوا اور قدرتی طور پر پانی میں موجود نہیں تھا، جو حفاظتی معیارات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایف ایس ایس اے آئی نے کہا کہ شکایت فوڈ سیفٹی کنیکٹ پورٹل کے ذریعے درج کی گئی تھی، جس سے فوڈ بزنس آپریٹر (ایف بی او) کی جانب سے شکایات کا حل نہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔اس کے بعد گجرات کے وڈودراضلع کے ساولی میں واقع مینوفیکچرنگ یونٹ کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران، پروڈکٹ کی پیکیجنگ میں پروڈکٹ کا نام، اجزا کا ڈکلیریشن غائب پایا گیا اور تیار پروڈکٹ میں کالے ذرات پائے گئے۔

تکنیکی جانچ سے کئی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا،جس میں غیر واضح سیاہ بھورا رنگ، تلچھٹ کی موجودگی اور بنیادی اور ثانوی پیکیجنگ کی تفصیل میں تضاد شامل تھے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande